
دوران پرواز خاتون مسافر کا انتقال، غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
غیر ملکی ایئرلائن کی کولمبو جانے والی پرواز کو اچانک خاتون مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، تاہم خاتون مسافر دوران پرواز ہی انتقال کرگئیں۔ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 دبئی سے کولمبو جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی







