معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر اور فیشن برانڈ کے سی ای او زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
آئمہ بیگ کی گزشتہ سال اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران زین احمد سے شادی ہوئی تھی۔ گلوکارہ نے شادی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات اور ازدواجی زندگی میں کشیدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ اس دوران آئمہ بیگ کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی تاہم ان قیاس آرائیوں پر گلوکارہ کی جانب سے اس وقت کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا تھا۔
View this post on Instagram
اب آئمہ بیگ نے ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلون بالوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
تصاویر کے کیپشن میں گلوکارہ نے خود کو ’سنگل‘ قرار دیا جس کے بعد انہوں نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب زین احمد کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
View this post on Instagram














