
بنگلا دیش: ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ
بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمیشن نے طلبہ کو اپنی حفاظت کے لیے احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید معروف سے رابطہ کیا اور بنگلا دیش میں موجود پاکستانیوں کی خیریت دریافت کی۔ نائب وزیراعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ہائی کمیشن







