
معاشرتی ترقی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشرتی ترقی کیلئے لڑکیوں کی تعلیم بہت ضروری ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان میں سماجی، معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران بلوچستان کی ترقی پر توجہ مرکوز رہی،







