
سیف علی خان پر حملہ؛ اہلیہ کرینہ نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر پر چاقو سے ہونے والے حملے پر خاموشی توڑ دی۔ معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے ایک چیلنجنگ دن ہے، مسلسل اسکروٹنی زیادہ ہوگئی ہے جو کہ ہمارے خاندان کے لیے ایک خطرہ بن رہی ہے۔







