
ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا؛ اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آسٹریلوی اسپنر ایسٹن آگر پنڈلی کی انجری کے باعث ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ توقع ہے کہ اسپنرز آنے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بہت بڑا کردار ادا کریں گے ایسے میں کینگروز کے اہم اسپنر کا ان فٹ ہونا ٹیم کے لیے بڑا نقصان ہے۔







