
لوئر کرم میں شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود زخمی
ترجمان کے پی حکومت کے مطابق ڈپٹی کمشنرکرم جاویداللہ محسودبگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود زخمی ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنرکی حالت خطرے سے باہر ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرقافلےکوفی الحال روکا گیا ہے۔ گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرم میں گاڑیوں کے قافلے پرفائرنگ







