
منڈی بہاؤالدین؛ آتش گیر موادپھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
منڈی بہاؤالدین میں مکان میں آتش گیرمادہ پھٹنےسے بچے اور خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ منڈی بہاوالدین کےعلاقے کوٹ پھولے شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں آتش بازی کے بارود میں آگ لگنے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے نتیجے میں ایک مکان کی چھت گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122







