
آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے جبکہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ و شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔







