
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امیدوار فوج، عدلیہ، نظریہ پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کریں۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، امیدوار انتخابی عمل میں کسی بھی تشدد کو ترغیب دینے سے







