محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہےمیں تاہم گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گلشن حدید میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی تناسب 81 فیصد ہے۔
شہر قائد میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میںسمندری ہوائیں معطل، تاہم مخالف سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔


















