
گندم درآمد اسکینڈل، ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، کارروائی کی بھی منظوری
اسلام آباد: نگران دور حکومت کے دور میں گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سرپلس گندم امپورٹ ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری







