
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ترکیہ برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور پائیدار تاریخی روابط ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات







