
وفاقی کابینہ آج گندم اسکینڈل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کاجائزہ لیاجائےگا، گندم اسکینڈل کےحوالے سے قائم کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کیےجانےکاامکان ہے۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس میں ای سی سی فیصلوں کی توثیق اور 7 نکاتی ایجنڈا زیرغورآئےگا، ایجنڈے میں نجی ایئرلائن کوغیرملکی پروازوں کواجازت دینا اور کمبوڈیا سےتجارت کےفروغ کےلیےمشترکہ کمیٹی بنانےکی منظوری







