
چیمپئنز ٹرافی ہائیبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی، حتمی فیصلہ جمعہ کو متوقع
آئی سی سی کے ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کو بچانے کے لیے پی سی بی نے بی سی سی آئی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ہائیبرڈ ماڈل کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اگرچہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بدھ کی شام قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات کااعادہ کیا ہے







