
ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ریڈ لائن منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی







