
قومی اسمبلی اجلاس: آج آئینی ترامیم پیش کیے جانے کے امکانات معدوم
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج آئینی ترامیم پیش کیے جانے کے امکانات معدوم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں تاحال مشترکہ مسودے پر مکمل اتفاق نہیں ہوا، اختلافی نکات پر آج مزید مشاورت ہوگی۔ ذرائع







