قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج آئینی ترامیم پیش کیے جانے کے امکانات معدوم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاحال طلب نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں تاحال مشترکہ مسودے پر مکمل اتفاق نہیں ہوا، اختلافی نکات پر آج مزید مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کی ملاقاتوں کے علاوہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اپنے اتحادیوں کی مدد سے آئینی ترامیم کر لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جے یو آئی اور اپوزیشن جماعتوں کی مدد کے بغیر دو تہائی اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جبکہ حکومتی جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں ملنے کے لیے بھی پر امید ہیں۔



















