
صائم ایوب کی ایک اور سنچری، پاکستان کا وائٹ واش
بائیں ہاتھ کے جتنے بھی اوپنر بلے باز پاکستان ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں ان میں سعید انور سب سے بلند اور منفرد نظر آتے ہیں۔ حالانکہ صادق محمد ،عامر سہیل، توفیق عمر، عمران فرحت، امام الحق اور بہت سے دوسرے بھی ہیں لیکن سعید انور جس پائے کے بلے باز تھے ایسا کوئی ہو نہیں سکا ہے۔ ان کا اعتماد اور اپنے شاٹس پر یقین







