
عید میلاد النبی ﷺ پر پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں جشن
آج 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں جشن منایا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں رحمت اللعالمین، خاتم النبین، نبی کریم حضرت محمد ﷺکی ولادت کا جشن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ، مساجد، بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار







