
منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کا 93واں یوم پیدائش
برجستہ اور بے ساختہ شعر کہنے والے منفرد اسلو ب کے ممتاز شاعر جون ایلیا کے مداح آج ان کا 93واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔ جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو امروہہ کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے بھائی رئیس امروہوی بھی نمایاں شاعر تھے۔ جون ایلیا نے پہلا شعر صرف آٹھ سال کی عمر میں کہا اور پھر عمر بھر سخن وری







