
ایران نے ایک ماہ میں 10 جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی؟
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی کے دوران دنیا کے تمام ممالک کی نظریں ایران اور اس کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہیں۔ موجودہ وقت میں امریکہ اور اسرائیل سمیت دیگر عالمی طاقتیں یہ اندازہ لگانے کی کوششیں کر رہی ہیں کہ ایران ایٹم بم بنانے کے کتنا قریب ہے۔ اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ کے سربراہ رافیل گروسی نے بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کو







