گوادر اور کوئٹہ کے دورے پر لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا، چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ کے دورے پر لاپتہ افراد کے کیسز نے ہلا کر رکھ دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز سے
