
گورنر سندھ سے وزیر آئی ٹی کی ملاقات؛ آئی ٹی کی اہمیت پر تبادلہ خیال
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسلام آباد میں اسٹیٹ منسٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں عصر حاضر میں آئی ٹی کی اہمیت، آئی ٹی کے جدید کورسز اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صوبے کو آئی ٹی کا مرکز بنانا میرا مشن ہے،







