Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیرہ اسماعیل خان؛ میتوں کی منتقلی کے دوران فتنہ الخوارج کی ایمبولنس پر فائرنگ، ایک شہید

ریسکیو ٹیموں نے فائرنگ کے واقعے کے باوجود اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی کے دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولنس پر درندہ صفت فتنہ الخوارج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق درازندہ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی میتوں کو منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کو فتنہ الخوارج کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فائرنگ کے واقعے کے باوجود اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ میتوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کے لیے بھی کارروائیاں جاری رکھیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری رہیں اور جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی مکمل کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔

متعلقہ خبریں