
عمران ہاشمی اور ملیکا شیراوت کے درمیان 20 سالہ جھگڑے کا اختتام، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور ملیکا شیراوت، جن کا سال 2004 کی تھرلر فلم ’مرڈر‘ کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوا تھا، اب 20 سال بعد اختتام ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی اور ملیکا شیراوت دونوں ممبئی میں فلم پروڈیوسر آنند پنڈت کی بیٹی کی شادی کے ولیمے کی تقریب میں ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں گلے ملتے ہوئے نطر آئے۔







