
ورلڈکپ کے دوران ٹائیگر 3 کی بھرپور تشہیری مہم چلائے جانے کا فیصلہ
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر 3 کی تشہیری مہم کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی فلم کی تشہیری مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں۔







