
کوئٹہ ؛ گیس لیکج کے باعث 3دھماکے، متعدد زخمی
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث 3 دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں گیس لیکج کا یہ تیسرا واقعہ ہے، ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران دو گیس لیکج دھماکے ہوئے ، اسمگلی روڈ پر گھر میں سحری کے گیس لیکج دھماکے میں میاں بیوی پانچ بچوں سمیت زخمی ہوگئے تھے جبکہ دوسرا گیس لیکج دھماکہ خروٹ آباد ازبک بازار میں ہوا تھا۔







