کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث 3 دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں گیس لیکج کا یہ تیسرا واقعہ ہے، ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران دو گیس لیکج دھماکے ہوئے ، اسمگلی روڈ پر گھر میں سحری کے گیس لیکج دھماکے میں میاں بیوی پانچ بچوں سمیت زخمی ہوگئے تھے جبکہ دوسرا گیس لیکج دھماکہ خروٹ آباد ازبک بازار میں ہوا تھا۔
دھماکے میں میاں بیوی اور تین بچوں سمیت پانچ افراد چھلس کر زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو بی ایم سی کے برن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں تیسرا دھماکہ ائیرپورٹ روڈ پر واقعہ گھر میں ہوا جس میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
گیس لیکج تین دھماکوں 14افراد زخمی ہوچکے ہیں چھ کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں ٹینچ آبادی نمبر 2 کے گھر میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں عبداللہ اور حسن شامل ہیں جبکہ راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں بھی گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے سے گھر کے کھڑکیاں دروازے ٹوٹ گیے جبکہ گھر میں مقیم 5 افراد دھماکے کی وجہ سے جھلس گئے۔



















