
الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپر کی چھپائی اور انتخابی سامان ریٹرننگ افسر تک ترسیل کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، بلوچستان کی 11 جبکہ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔







