
تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں، نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت پاک ایران کشیدگی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا غیر اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل







