Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت پاک ایران کشیدگی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا غیر اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر اور نیول چیفس سمیت نگران وزراء دفاع، خارجہ، خزانہ ، انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوئے جبکہ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر علی ٹیپو بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاک ایران سرحدی علاقے میں کشیدگی پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں پاکستان اور ایران کی تمام تنازعات کے سفارتی حل پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں نگران وزیر خارجہ نے سفارتی محاذ اور اعلی عسکری حکام کی پاک ایران سرحدی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک ایران وزرائے خارجہ کا رابطے بحال رکھنے پر اتفاق ہوا، پاک ایران کشیدگی پر تمام فیصلے قومی سلامتی کمیٹی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے شرکا نے قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی ریڈ لائن ہے جس کو کوئی بھی کراس کرے گا تو بھرپور جواب ملے گا۔

کمیٹی نے ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا جواب موثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا،پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں