
پاکستان پیپلزپارٹی نے تسلسل کے ساتھ سندھ پر جبرا حکومت کی ہے، خالد مقبول
خالد مقبول صدیقی نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تسلسل کے ساتھ سندھ پر جبرا حکومت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس سرد رات میں ایک زندہ قوم اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے میرپورخاص میں جمع ہیں، شہیدوں کے بل بوتے پر وطن پاکستان آج تک قائم ہے







