خالد مقبول صدیقی نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تسلسل کے ساتھ سندھ پر جبرا حکومت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس سرد رات میں ایک زندہ قوم اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے میرپورخاص میں جمع ہیں، شہیدوں کے بل بوتے پر وطن پاکستان آج تک قائم ہے ، اس ملک کو بنانے بچانے میں جو خون لگا ہے وہ ہمارے آباؤ اجداد کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے مقدص قدم سے یہ زمین ہندوستان سے پاکستان بن گئی، ہماری اجداد نے پاکستان بنانے اور ہم نے پاکستام بچانے کا وعدہ کیا ہے اور اب ہمیں پاکستان کو ظالم جابر اور موروثی سیاست سے آزاد کرانا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ نظام بدل کر اب پاکستان کو پاکستانیوں کے حوالےکرنا ہے، پاکستان آزادی کے بعد انکے ہاتھ لگا جو دنیا کے بہترین غلام تھے، پاکستان کو پہلے شرافت سے عدالتوں و آہین کے ذریعے ان غلاموں سے آزاد کرنا ہے، پاکستان کا اقتدار وسائل کا اختیار پاکستانیوں کے حوالے کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر کسی کے ٹیکس پر چلتا ہے تو وہ صرف سندھ کے شہری علاقے ہیں، ایوانوں سے اب اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو اب میرپورخاص کی روڈ فیصلہ کرےگی، ہمارے جذبات کی گرمی سے اب پورا پاکستان پگل جائے گا۔
کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تسلسل کے ساتھ سندھ پر جبرا حکومت کی ہے، اب 8فروری کو ہمیں دھکے دیکر پیپلزپارٹی کو سندھ کے شہری علاقوں سے نکالنا ہے،آج میرپور خاص میں وہ قوم بیٹھی ہے جس نے پاکستان کیلئے کسی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کیا۔



















