Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا؛ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری

خیبر پختونخوا سےغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق آج طورخم کے راستے 202 افراد افغانستان بھیجے گئے جبکہ مجموعی طور پر *6750* تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پختونخوا سے 5408،اسلام آباد سے 153 ، پنجاب سے 1152، آزاد کشمیر سے 37تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے۔

Loading...