Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹرسائیکل خریدنے کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بُری خبر

موٹرسائیکل خریدنے کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بُری خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف موٹرسائیکل ساز کمپنی سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

  دوسری جانب معروف موٹرسائیکل ساز کمپنی سوزوکی پاکستان نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 10 فروری سے ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version