Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ٹی سی این ایشیا 2026: پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں جدیدیت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 22 سے 24 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا

28  ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں جدیدیت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب ہے۔
پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ اب نہ صرف جدت کی علامت بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے لیے بھی عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 22 سے 24 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

نمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی ، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جس میں 800 سے زائد بوتھ، 3 ہزار 500 عالمی برانڈز اور 75 ہزار سے زائد تجارتی شرکاء شرکت کریں گی جبکہ  350 سے زائد عالمی مندوبین ، سرمایہ کار اور 850 سے زائد حکومتی رہنما بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

تین روزہ ایونٹ میں سرمایہ کاری رابطوں، کاروباری ملاقاتوں، اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور اسٹارٹ اپس پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version