پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی رہی سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث 100 انڈیکس 268 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 171153 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 171732 پوائنٹس کی بلند ترین اور 170902 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 170884 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 69 کروڑ 2 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب روپے رہی، جبکہ دن بھر 571 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 213 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور سعودی عرب سے تیل کی سپلائی بحال ہونے کی امید کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوا، جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔
