Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا اور چاندی پھر سستے، قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 63.59 ڈالر ریکارڈ کی گئی

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ہوگئی سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 600 روپے گھٹ گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 801 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 56 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا، فی تولہ چاندی 171 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 837 روپے پر آگئی۔

10 گرام چاندی کی قیمت میں 147 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 861 روپے مقرر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 63.59 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version