پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث کاروبار کا اختتام بھاری خسارے پر ہوا 100 انڈیکس ایک ہزار 733 پوائنٹس کی کمی کے بعد 170 ہزار 898 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔
کاروباری دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 72 ہزار اور 1 لاکھ 71 ہزار کی نفسیاتی حدیں بھی کھو دیں۔
بازار حصص میں آج مجموعی طور پر 75 کروڑ 95 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 27 ارب روپے رہی، جبکہ دن بھر 571 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 358 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 172 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ کو ایک ہزار 733 پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہرین کے مطابق عالمی اور علاقائی سطح پر غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ دباؤ میں رہی جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ بھی دن بھر برقرار رہا۔
