Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں47 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4305 ڈالر پرپہنچ گیا

کراچی: ملک میں گزشتہ کئی روز سے سونے اور چاندی کی قیمت کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد  4 لاکھ53 ہزار 36 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونا 4 ہزار 29 روپے کے اضافے سے3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے پرپہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں47 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4305 ڈالر پرپہنچ گیا۔

126روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی 6963 روپے پر پہنچ گئی اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 108روپے کے اضافے سے 5969 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 64.85 ڈالر پر پہنچ گئی۔

Exit mobile version