Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی تیل سستا، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی؛ 100 انڈیکس 168 ہزار کی سطح پار کرگیا

گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 165 ہزار 867 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور مثبت عالمی رجحان کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نظر آئے، جہاں کاروبار کا اختتام زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 592 پوائنٹس کے اضافے سے 168 ہزار 460 پوائنٹس پر بند ہوا، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بیک وقت تین نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

بازارِ حصص میں مجموعی طور پر 43 کروڑ 20 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب روپے رہی، جبکہ دن بھر 570 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔

کاروبار کے دوران 314 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 147 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی ہوئی۔

ماہرین کے مطابق بڑے اسٹاکس میں خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا، جبکہ عالمی مارکیٹ کے مثبت رجحان سے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کے مجموعی سینٹیمنٹ میں بہتری آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز 100 انڈیکس 165 ہزار 867 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں