Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اکتوبر کے لیے ہوگا۔

Exit mobile version