
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کی سزا معطل کردی گئی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چار کارکنان کو امن و عامہ ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کا حکم جاری کیا۔ سزا پانے والے کارکنان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں چھ چھ ماہ







