
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت نہ پہنچ سکے۔ سماعت کے آغاز پر وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا







