
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
جامعہ کراچی کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے اگلے سیشن کیلئے داخلہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد محمود عراقی کے مطابق آئندہ داخلے انٹر سال اول کے نتائج کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی ایس مارننگ اور ایوننگ پروگرام کے داخلے نومبر کے بجائے جولائی 2025 میں شروع کردیے جائیں گے۔







