
سرکاری اسکولوں کے بچوں کیلئے حکومت کا اہم اقدام
سرکاری اسکولوں کے بچوں کیلئے حکومت نے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے سرکاری پرائمری اسکولز میں ’’اسکول کھانا پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے پرائمری اسکولز میں مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ایبٹ آباد،







