
بارشوں اور سیلاب پر شوبز ستاروں کا ردعمل؛ حکومتی نااہلی پر شدید تنقید
کراچی سے کشمیر تک جاری موسلا دھار بارشوں اور اچانک سیلابی ریلوں سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال پر شوبز ستاروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی تباہ حالی پر سخت تنقید کی ہے۔ پاکستان کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں اموات، سیکڑوں زخمی اور ہزاروں







