
بڑے پردے کی معروف اداکارہ شمیم آرا کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس گزر گئے
پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر شمیم آرا کو ہم سے بچھڑے آج 9 برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی یادیں، فن اور فلمیں آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 1938 میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہونے والی شمیم آرا کا اصل نام پتلی بائی تھا، مگر فلمی دنیا میں داخل ہوتے ہی یہ نام بدل کر







