Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیرف کیس؛ کے الیکٹرک کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر 2026 تک ملتوی کردی۔

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپیلٹ ٹربیونل کے احکامات اور نیپرا کے نوٹیفکیشنز معطل کردیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق اپیلوں کی سماعت ہوئی جس میں اپیلٹ ٹربیونل نیپرا اسلام آباد کے 23 ستمبر 2026 کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بیرسٹر ایان میمن نے مؤقف اختیار کیا کہ نیپرا کے پاس ٹیرف پر نظرثانی کا اختیار موجود ہے تاہم نئے سرے سے ٹیرف کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

بیرسٹر ایان میمن کے مطابق نیپرا نے ازخود اختیارات استعمال کرتے ہوئے ٹیرف میں تبدیلیاں کیں جو غیر قانونی ہیں۔

عدالت نے اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپیلٹ ٹربیونل کے ٹیرف سے متعلق احکامات اور نیپرا کے نوٹیفکیشنز معطل کردیے۔ اس کے علاوہ نیپرا اور دیگر فریقین کو 15 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔

دوسری جانب نیپرا کے مؤقف کے مطابق کے الیکٹرک کے ٹیرف کا تعین ریگولیٹری اتھارٹی کرتی ہے اور ٹیرف پر ہر سات سال بعد نظرثانی کی جاتی ہے۔

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ 2024 سے 2030 تک کے ٹیرف کا تعین مختلف مراحل میں کیا گیا۔ سپلائی ٹیرف کا تعین 27 مئی 2025، جنریشن ٹیرف کا 22 اکتوبر 2024، جبکہ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن ٹیرف کا تعین 23 مئی 2025 کو کیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر 2026 تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں